بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کر کے پاکستان انکم سپورٹ پروگرام رکھا جائے،طلبہ تنظیموں پر پابندی ہٹائی جائے‘مطالبہ
بدھ 19 دسمبر 2018 17:22
(جاری ہے)
حکومت بسنت منانے کی بجائے ملک کی معاشی صورتحال پر توجہ دے۔
حکومت نے اپنے طور پر بسنت منانے کا فیصلہ کرکے توہین عدالت کی ہے۔بسنت اب کھیل نہیں بلکہ انسانی زندگیوں کے خاتمے کا باعث بن چکی ہے۔لہذا یہ ایوان پرزور مطالبہ کرتا ہے کہ بسنت پر پابندی برقرار رکھی جائے ۔سپریم کورٹ آف پاکستان کو فوری اس فیصلے کا سو موٹو نوٹس لینا چاہیے ۔پنجاب حکومت بسنت منانے کے فیصلے کو فی الفور واپس لے ۔اپوزیشن حکومت کوانسانی جانوں کے ضیاع کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔ تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کے مطالبے کی قرارداد جمع کروا ئی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے غریب عوام کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لئے 2008ء میں ایک انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا گیا جس کا نام بینظیر انکم سپورٹ پروگرام رکھا گیا جس کا بنیادی مقصد پاکستان پیپلز پارٹی کو سیاسی طور پر فائدہ پہنچانا تھا۔(ن) لیگ نے بھی اس نام کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا اور پیپلز پارٹی کے ساتھ گٹھ جوڑ کر لئے بھرپور طریقے سے استعمال کیا۔اب اس انکم سپورٹ پروگرام کا نام ایسا ہونا چاہئے جو پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے لئے قابل قبول ہو اس لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام کی تبدیلی ناگزیر ہے۔ قرارداد میںوفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کر کے پاکستان انکم سپورٹ پروگرام رکھا جائے۔جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی مخدوم عثمان محمود کی جانب سے طلبہ تنظیموں پر پابندی ہٹانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا ئی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ جمہوری معاشرے میں طلبا تنظیموں کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے، طلبا تنظیموں نے پاکستان کو بڑے بڑے اہم سیاسی رہنما دیئے،جمہوری کلچر طلبا تنظیموں سے ہی پروان چڑھتا ہے، آمرانہ ذہنیت اور جمہوری کلچر سے خائف حکمرانوں نے طلبا تنظیموں پر پابندی لگائی ہوئی ہے جو کہ جمہوری معاشرے میں انتہائی قابل مزمت اقدام ہے۔طالبعلموں نے جمہوریت اور آئین کی بحالی کے لیے تاریخی قربانیاں دیں۔کئی نوجوانوں نے قوم کے روشن مستقبل کی خاطر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ طلبا تنظیموں پر پابندی ہٹاتے ہوئے فل الفور انکے انتخابات کروائے جائیں۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.