آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے شروع ہوگا

بدھ 19 دسمبر 2018 17:37

آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر ..
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ 26 دسمبر سے میلبورن کے مقام پر شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ بھارتی ٹیم نے کینگروز کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 31 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں کینگروز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 146 رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

اس سے قبل عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوگئی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن میں کھیلا جائیگا جبکہ سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری 2019ء تک سڈنی میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 12 جنوری 2019ء کو سڈنی میں کھیلا جائیگا۔ دوسرا ون ڈے میچ 15 جنوری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ 18 نومبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے۔

متعلقہ عنوان :