نیوزی لینڈ اور سری لنکن کرکٹ ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے شروع ہوگا

بدھ 19 دسمبر 2018 17:38

نیوزی لینڈ اور سری لنکن کرکٹ ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن ٹیسٹ میچ 26 دسمبر ..
کرائسٹ چرچ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) نیوزی لینڈ اور سری لنکن کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 26 دسمبر سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 3 جنوری کو کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 5 جنوری کو کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 8 جنوری کو کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 11 جنوری کو کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :