Live Updates

شہباز شریف کی اپنی اہلیہ کے ذریعے سے ڈیل کی کوشش

وزیر ریلوے شیخ رشید کا اہم انکشاف، معروف اینکر غریدہ فاروقی نے اہم خبر دے دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 19 دسمبر 2018 17:37

شہباز شریف کی اپنی اہلیہ کے ذریعے سے ڈیل کی  کوشش
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2018ء) : اپوزشین لیڈراور مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف اس وقت نیب حراست میں ہیں جب کہ دوسری طرف حکومتی صفوں میں سے مسلسل این آر او کی بھی آوازیں آ رہی ہیں۔اسی حوالے سے معروف اینکر و تجزیہ نگار غریدہ فاروقی نے ٹویٹ کیا ہے کہ وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے ایک اہم انکشاف کیا ہے جس کے مطابق شہباز شریف اپنی اہلیہ تہمینہ درانی کے ذریعے سے ڈیل کی کوشش کر رہے ہیں
وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے آج ریلوے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ سابق حکومت کی بڑی غلطی یہ تھی کہ وہ اپنے قد سے بھی بڑے کام کررہے تھے۔

ہر آدمی نےنوازشریف کو سمجھایا کہ اپنے سے بڑا کام نہ کرو۔ جس کا نتیجہ ان کے سامنے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ شہبازشریف این آر او کیلئے 90 کے زاویے سے مرے جا رہے ہیں۔ نوازشریف اور مریم نواز کی ڈیل نہیں ہوئی اس لیے انہوں نے خاموشی توڑ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی میڈیکل رپورٹ جب آتی ہےتو کہا جاتا ہے کہ چھت کھلی ہونی چاہیے۔

شہبازشریف کیلئے اےسی لگا ہونا چاہیے، حوالات میں بیڈ ہو، ناشتہ بھی بہترین دیا جائے۔جب کہ شیخ رشید نے یہ بھی کہا تھا کہ ہ مارچ سے پہلے سیاست میں جھاڑوپھر جائے گا۔ اگر اب بھی یہ کرپٹ ٹولہ بچ گیا توپھر ملک کا اللہ ہی حافظ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو اپنے بیٹے بلاول بھٹو کیلئے این آر او لینے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ جبکہنوازشریف اپنی بیٹی مریم نوازکیلئے این آر او لینا چاہتے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ قوم نے عمران خان کو ووٹ چوروں کو کچلنے کیلئے دیا ہے۔اب پتا چل گیا ہے کہ ملک کا کون چور اور ڈاکو ہے جبکہ کون چوکیدار ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات