پاک فوج نے بلوچستان کے ضلع آواران میں مشکئی ماڈل ویلج تیار کر کے مکانات اور دکانیں 2013 کے زلزلہ میں بے گھر ہونے والوں کے حوالے کر دیں، یہ منصوبہ صرف 6 ماہ میں مکمل کیا گیا، آئی ایس پی آر

بدھ 19 دسمبر 2018 17:53

پاک فوج نے بلوچستان کے ضلع آواران میں مشکئی ماڈل ویلج تیار کر کے مکانات ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) پاک فوج نے آواران کے علاقے مشکئی میں ماڈل گاؤں تیار کر کے مکانات اور دکانیں 2013 کے زلزلہ میں بے گھر ہونے والوں کے حوالے کر دیں، مثالی گاؤں کا یہ منصوبہ صرف 6 ماہ میں مکمل کیا گیا، جہاں کے رہائشیوں کو بنیادی سہولیات زندگی دستیاب ہوں گی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں مشکئی ماڈل ویلج کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے۔

کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے مکانات اور دکانوں کی چابیاں 2013 کے زلزلہ متاثرین کے حوالے کیں۔مثالی گاؤں میں سکول، مارکیٹ، پانی کی سہولیات دستیاب ہیں، اس کے علاوہ ماڈل گاؤں کو شمسی توانائی کے ذریعے بجلی فراہم کی گئی ہے۔ مقامی افراد نے امن و استحکام اور سماجی و معاشی ترقی کیلئے پاک فوج کی کوششوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔