ذلفی بخاری کا شہر یار آفریدی کے ہمراہ اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ ،ْوورسیز پاکستانیوں کیلئے موجود سہولیات کا جائزہ لیا

بدھ 19 دسمبر 2018 17:53

ذلفی بخاری کا شہر یار آفریدی کے ہمراہ اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ذوالفقار عباس بخاری نے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کے ساتھ اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ کیا، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایئرپورٹ پر موجود سہولیات کا جائزہ لیا، انہوں نے ایئرپورٹ پر او پی ایف کائونٹرز کا بھی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے پاکستان میں داخلے اور اخراج کے عمل کو آسان بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے امیگریشن کائونٹرز پر قطاروں کا نوٹس لیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ او پی ایف کائونٹرز کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہو لت کے لیے جدید بنایا جارہا ہے۔ ون ونڈو آپریشن شروع ہوگیا ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی رہنمائی کے لیے اسکرینز لگائی گئیں ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ایم ڈی او پی ایف ڈاکٹر عامر شیخ کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :