صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہا ن کی معروف اداکار علی اعجاز مرحوم کی رہائش گا ہ پر آمد، مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت

بدھ 19 دسمبر 2018 17:59

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہا ن کی معروف اداکار علی اعجاز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ علی اعجاز مرحوم کی وفات سے اداکاری کا ایک باب ختم ہو گیا ہے۔ انہوں نے اپنی صلاحیتوں سے اداکاری میں منفرد مقام حاصل کیا۔ اپنے فن کے زریعے انہوں نے طویل عرصے تک مداحوں کو اپنا گرویدہ بنا کے رکھا ۔ ان کی وفات سے فن کی دنیا میں ایسا خلا پیدا ہو گیا ہے جس کا بھرنا ناممکن ہے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے مرحوم اداکا ر کی رہائش گاہ میں ان کے لواحقین سے تعزیت کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ علی اعجاز مرحوم کی فن اداکاری میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔وہ سنجیدہ اور پرمزاح دونوں طرح کی اداکاری کی معراج پر تھے۔

(جاری ہے)

مرحوم بہترین فن کا ہونے کے ساتھ ساتھ ایک قابل قدر سماجی شخصیت بھی تھے۔

غم کی اس گھڑی میں حکومت پنجاب مرحوم کے لواحقین کے ساتھ ہے۔ میں اس موقع پر حکومت پنجاب اور محکمہ ثقافت کے اس عزم کا اعادہ کروں گا کہ ہم چھ ہزار فنکاروں اور ان کے اہل خانہ کو صحت کی بہترین سہولیات کے لیے ہیلتھ انشورنس کارڈز دینے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت نے علی اعجاز مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا اوران کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔