زیر زمین پانی کی سطح میں پچھلے پانچ سال کے دوران بہت زیادہ کمی آئی، صاف پانی کے حوالے سے منصوبہ جلد شروع کیا جائے گا

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال

بدھ 19 دسمبر 2018 18:01

زیر زمین پانی کی سطح میں پچھلے پانچ سال کے دوران بہت زیادہ کمی آئی، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ زیر زمین پانی کی سطح میں پچھلے پانچ سال کے دوران بہت زیادہ کمی آئی ہے، صاف پانی کے حوالے سے بھی ایک منصوبہ جلد شروع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر عتیق شیخ، سینیٹر نعمان وزیر، سینیٹر مظفر حسین شاہ کے سوالات کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ پچھلے پانچ سال کے دوران زیر زمین پانی کی سطح بہت نیچے چلی گئی ہے، ٹیوب ویلز اور پانی کے بور اس کی بڑی وجہ ہیں، ڈیم نہ ہونے کی وجہ سے بھی مسائل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا بہت سارا پانی ضائع ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریچارج ویلز کے لئے پی سی ون منظوری کے لئے بھجوا دیا گیا ہے، صاف پانی کے حوالے سے بھی ایک منصوبہ جلد شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ منرل واٹر کے لئے معیار کے حوالے سے سپریم کورٹ نے بھی نوٹس لیا ہے، اس حوالے سے تفصیلی جواب کے لئے نیا سوال جمع کرایا جائے تو اس سے ایوان کو آگاہ کر سکتا ہوں، پانی کا ضیاع بہت زیادہ ہے، چیکنگ کا کوئی معیار نہیں ہے، اس حوالے سے معیار بنانا ہو گا۔