اسلام آباد میں ناقص کھانے کی فراہمی اور دیگر شکایات پر تین ماہ میں 109 ہوٹلز کو ساڑھے گیارہ روپے جرمانہ کیا گیا ،

6 ایف آئی آرز درج کرائی گئیں، ہر ضلع میں اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں پر نظر رکھنے کے لئے پرائس کمیٹیاں موجود ہیں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال

بدھ 19 دسمبر 2018 18:01

اسلام آباد میں ناقص کھانے کی فراہمی اور دیگر شکایات پر تین ماہ میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ناقص کھانے کی فراہمی اور دیگر شکایات پر تین ماہ میں 109 ہوٹلز کو 11 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 6 ایف آئی آرز درج کرائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر عتیق شیخ اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں پر نظر رکھنے کے لئے پرائس کمیٹیاں موجود ہیں، اسلام آباد میں فوڈ انسپکٹرز اور دیگر افسران ریستورانوں میں حفظان صحت اور صفائی کی صورتحال کا معائنہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پانچ پارکس کی چار دیواری ہے، شہر میں کل 213 عوامی پارکس ہیں، ان پارکس کی سکیورٹی کے لئے تمام تر اقدامات کئے جاتے ہیں اور سکیورٹی سٹاف 24 گھنٹے تعینات رہتا ہے تاکہ اہم پارکوں کی نگرانی کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی استعداد اور تعداد بڑھانے کے لئے ماضی میں کوئی اقدامات نہیں کئے گئے، 1577 پولیس اہلکاروں کی اس وقت بھی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارکس کا نام قومی ہیروز سے منسوب کرنے کیلئے جلد اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :