Live Updates

نواز شریف اور زرداری کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو چکی ہے،ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری

بدھ 19 دسمبر 2018 18:15

نواز شریف اور زرداری کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو چکی ہے،ڈپٹی سپیکر ..
لاہور۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ نواز شریف، زرداری کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو چکی ہے، اب ان کی باقی زندگی کرپشن کا حساب دیتے ہوئے جیل اور عدالتوں کا چکر لگاتے ہوئے گزرے گی، اب لوٹی ہوئی دولت واپس آئیگی اور کرپشن کرنے والا ہر فرد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔

جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محمد نوازشریف تو اپنے کئے کو بھگت رہے ہیں اور اب زرداری کی باری ہے، یہی وجہ ہے کہ آصف زرداری بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، وہ اپنی تقریروں میں اداروں کو بلیک میل کر رہے ہیں، وہ ایک تیر سے تین شکار کرنا چاہتے ہیں، وہ عدلیہ ، فوج اور حکومت کو ایک ساتھ بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اب بہت دیر ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

معیشت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے حلف کے بعد سب سے بڑا چیلنج معیشت کا تھا، ہمیں جو نظام ملا وہ خسارے میں تھا، ہماری حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے اور بیرونی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں، جلد ہماری حکومت معاشی منزل حاصل کریگی، اسمبلیوں میں اپوزیشن کے کردار کے حوالے سے انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا حق ہے کہ وہ حکومت پر مثبت اور تعمیری تنقید کرے اور مثبت قانون سازی میں حکومت کا ساتھ دے لیکن اپوزیشن جان بوجھ کر سوچی سمجھی سازش کے تحت قانون سازی کے عمل میں رکاوٹ ڈال رہی ہے جو کہ ملکی مفاد کے منافی ہے، اگر اپوزیشن کا کردار یہی رہا تو حکومت اپنا راستہ خود بنائیگی،انکا کہنا تھا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ اپوزیشن ملکی مفاد میں حکومت کا ساتھ دے اور ملکِ پاکستان کی ترقی میں حکومت کے ساتھ مل کر اپنا کردار ادا کرے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات