Live Updates

تحریک انصاف کی حکومت کا وہ پہلا وزیر جسے وزیراعظم نے برطرف کرنے پر غور شروع کردیا

حنیف عباسی کی بیٹی کی سفارش کے تنازعے کے شکار وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت سے وزارت واپس لے لیے جانے کا امکان

muhammad ali محمد علی بدھ 19 دسمبر 2018 18:07

تحریک انصاف کی حکومت کا وہ پہلا وزیر جسے وزیراعظم نے برطرف کرنے پر غور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2018ء) تحریک انصاف کی حکومت کا وہ پہلا وزیر جسے وزیراعظم نے برطرف کرنے پر غور شروع کردیا، حنیف عباسی کی بیٹی کی سفارش کے تنازعے کے شکار وزیر قانون پنجاب راجہ بشاورت سے وزارت واپس لے لیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر قانون و پارلیمانی امور راجہ بشارت کی وزارت اور اہلیت ایک ساتھ خطرے سے دو چار ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

 وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے ایم ایس ڈاکٹر طارق نیازی کو دی گئیں دھمکیاں اور گفتگو کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان نے شدید ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت سے وزارت واپس لے لیے جانے کا قوی امکان ہے۔ ناصرف حنیف عباسی کی بیٹی کی سفارش کا معاملہ، بلکہ وزیراعظم عمران خان نے راجہ بشارت کے خلاف ان کی مبینہ اہلیہ سیمل راجہ کی طرف سے راجہ بشارت کی نااہلی کے دائر کیس کی تفصیلات بھی منگوا لی ہیں۔ ان تفصیلات کے مطالعہ کے بعد وزیراعظم عمران خان راجہ بشارت کی وزارت مستقبل کا فیصلہ سنائیں گے۔ ذرائع کے مطابق قوی امکان یہی ہے کہ راجہ بشارت اپنی وزرات سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات