کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسٹری کا اجلاس ، گنج بازار میں ترقیاتی کام کے باعث ہونیوالی مشکلات ، کاروبار پر پڑنیوالے منفی اثرات پر تبادلہ خیال

بدھ 19 دسمبر 2018 18:28

کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسٹری کا اجلاس ، گنج بازار میں ترقیاتی کام کے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری کا اجلاس ہوا جس کی صدارت سینئر نائب صدر طلعت محمود ملک نے کی۔جس میں الیکٹرک ایسوسی ایشن، پولیس پلازہ علی بھائی روڈ اور سورج گنج بازار کے تاجروں نے شرکت کی،تاجروں میںنائب صدر محمد ندیم خان سابقہ صدر کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسٹری ملک ندیم کاسی ،حاجی اصغر کاکڑ، حاجی حسن اچکزئی،حامد محمود ملک اور عبداللہ و دیگر نے شرکت کی جس میں سورج گنج بازار میں ہونے والا ترقیاتی کام جو کہ انتہائی سست روی کا شکار ہے کے بارے میں تبصرہ اور تاجروں کو اس کی وجہ سے ہونے والی مشکلات اور کاروبار پر منفی اثرات پر تبادلہ خیال ہوا۔

اجلاس میں موجود سینئر نائب صدر طلعت محمود ملک نے کہا کہ سورج گنج بازار میں جو ترقیاتی کام جاری ہے وہ انتہائی سست روی کا شکار ہے ایک تو پہلے سے ہی کاروباری صورتِ حال ناگفتہ ہے اور آئے روز مختلف ترقیاتی کاموں کی وجہ سے راستہ بند رہتا ہے جس سے کاروبار بری طرح متاثر ہورہا ہے عرصہ دراز سے سورج گنج بازار روڈ کے اطراف میں فٹ پاتھ پر ٹف ٹائل کا کام جاری ہے جو کہ صرف چندروز کا کام ہے مگرمتعلقہ ٹھیکیدار کی دلچسپی نا ہونے کی وجہ سے کام انتہائی سست روی کا شکار ہے ۔

(جاری ہے)

سورج گنج بازار ایک اہم کاروباری مرکز ہے اور ہزاروں تاجروں کا کاروبار اسی بازار سے وابستہ ہے۔ہم حکامِ بالا سے درخواست کرتے ہیں کہ اس سست روی کا نوٹس لیا جائے اور ترقیاتی کام کو جلد از جلد پایا تکمیل تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :