ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کرخاتون جاں بحق

بدھ 19 دسمبر 2018 18:35

سرگودھا۔19دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) سرگودھا کے نواحی علاقہ میں ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق سرگودہا کے نواحی قصبہ دھریمہ کے رہائشی اللہ بخش نے تھانہ جھال چکیاں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اُِس کی بھابھی نسرین بی بی خوشاب سرگودھا رو ڈ پر سٹرک عبور کر رہی تھی کہ اِس دوران تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے اُسے کچل دیا ،جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی۔

(جاری ہے)

پولیس نامعلوم ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیااور تفتیش شروع کردی۔