ڈیسکون کی جانب سے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد

بدھ 19 دسمبر 2018 18:41

ڈیسکون کی جانب سے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد
لاہور۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) کارپوریٹ سیکٹر کے ادارے ڈیسکون کی جانب سے اپنے ملازمین کے درمیان سپورٹس کمپلیکس میںمختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرایاگیا ،ٹیبل ٹینس ، بیڈ منٹن ، ویٹ لفٹنگ اور ڈارٹ کے مقابلوں میں مرد و خواتین ملازمین نے بھرپور حصہ لیا ، تفصیلات کے مطابق بیڈ منٹن مینز ڈبل میں فہد الطاف اور ارشد ٹھاکر نے دائود ظفر اور سید جلال کو شکست د ی ، بیڈ منٹن سنگل میں عثمان قریشی نے حامد رضا ،بیڈ منٹن مکس ڈبل میں عثمان احمد اور مہوش مجیب نے حامد رضا اور بشریٰ یوسف جبکہ بیڈ منٹن سنگل ویمن میں مہوش مجیب نے بشریٰ یوسف کو ہرا دیا ، اسی طر ح ٹیبل ٹینس سنگل میں فیصل بشیر نے احمد بلال ،اسامہ نے تصور طاہر ،ٹیبل ٹینس ویمن سنگل میں سائرہ ہشام نے پلوشہ ظہور اورٹیبل ٹینس ویمن ڈبل میں پلوشہ ظہور اور اقراء جاوید نے سائرہ حشام اور بشریٰ یوسف کو شکست دی جبکہ ٹیبل ٹینس +40میںعابد علی نے باسط فاروقی کو ہرا دیا،ویٹ لفٹنگ میں لائٹ ویٹ کیٹیگری میں ظہیر عالم جبکہ ہیوی ویٹ کیٹیگری میں راشد علی ٹھاکر اور +40کیٹیگری میں ندیم اکرم کامیاب قرار پائے،ڈارٹ کے مقابلے میں کاشف اجالا اورطیبہ ملک کامیاب قرار پائیں۔

متعلقہ عنوان :