Live Updates

پنجاب حکومت ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا جائزہ لے رہی ہے ‘عثمان بزدار

ائیر ایمبولینس سروس دوردرازعلاقوں کے مریضوں کو بروقت ہسپتال پہنچانے میں معاون ثابت ہوگی تحریک انصاف کی حکومت نے ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی فوکس کیا ہے‘وزیراعلیٰ پنجاب

بدھ 19 دسمبر 2018 19:00

پنجاب حکومت ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا جائزہ لے رہی ہے ‘عثمان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیراعلیٰ آفس میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی کے امریکہ اوربرطانیہ میں مقیم سینئر ڈاکٹرز کے وفدنے ملاقات کی ۔وفد کی قیادت صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کررہی تھیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی فوکس کیا ہے اورعام آدمی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیںمہیا کرنے کیلئے ہر طرح کے وسائل بروئے کار لارہے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈزمیںسینئر ڈاکٹرز کی موجودگی یقینی بنائیںگے اور ایمرجنسی وارڈز کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبے پر تیزی سے کام ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا جائزہ لے رہی ہے ۔ ائیر ایمبولینس سروس دوردرازعلاقوں کے مریضوں کو بروقت ہسپتال پہنچانے میں بہت معاون ثابت ہوگی۔ائیرایمبولینس سروس کے آئیڈیا کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے آپ کی سفارشات کا خیر مقدم کریںگے۔

انہوںنے کہا کہ میڈیکل کے شعبہ میں ریسرچ اورڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔امریکہ، برطانیہ اوردیگر ممالک میں کام کرنیوالے پاکستانی ڈاکٹرزدکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہیں ۔بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈاکٹرز کی پیشہ ورانہ مہارت اورصلاحتیں شک و شبہ سے بالاتر ہیں۔انہوںنے کہا کہ پاکستان میں ہیلتھ کیئر کے شعبہ میں بہتری کیلئے آپ کی مہارت اورتجربے سے فائدہ اٹھائیںگے۔

شعبہ صحت کی بہتری کیلئے اصلاحاتی پروگرام پر پیش رفت کا خود جائزہ لیتا ہوں ۔پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی ڈاکٹر راحیل صدیقی،ترجمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شہبازگل اورسیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ و میڈیکل ایجوکیشن کے علاوہ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل،پرووائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین، کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی ایلومینائی نارتھ امریکہ کے ڈاکٹر نسیم شیخ،ڈاکٹر احمد حسن،ڈاکٹر عائشہ نجیب،ڈاکٹر تابندہ،ایسوسی ایشن آف فزیشن آف پاکستان نارتھ امریکہ کے ڈاکٹر اقبال ظفر،ڈاکٹر تنظیم حیدر اوردیگر سینئر ڈاکٹرز بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات