وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا سے جرمن سفیر کی ملاقات ،ْ آبی وسائل اور ممکنہ حل سمیت دوطرفہ تعاون پر گفتگو

بدھ 19 دسمبر 2018 19:09

وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا سے جرمن سفیر کی ملاقات ،ْ آبی وسائل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہاہے کہ پانی کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے، مسائل کے حل کیلئے عالمی سطح پر آواز بلند کر رہے ہیں، جرمن سفر نے تعاون کی یقین دہانی اور مثبت جواب دیا ہے۔ بدھ کو وفاقی وزری آبی وسائل فیصل واوڈا سے جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں آبی وسائل اور ممکنہ حل سمیت دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی، اس کے علاوہ آبی وسائل کے حل کیلئے کراس بارڈر فنڈنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں جرمن سفیر نے پاکستان کے ساتھ آبی معاملات پر تعاون بڑھانے کا وعدہ کیا۔ ملاقات میں چینی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے عالمی سطح پر آواز بلند کر رہے ہیں، جرمن سفر نے تعاون کی یقین دہانی اور مثبت جواب دیا ہے، پانی کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔