ہاکی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی ،رضوان اور عرفان سینئر سمیت 7 سینئر کھلاڑیوں کو ٹیم سے فارغ کرنے کا فیصلہ

ہیڈ کوچ توقیر ڈار کے مستعفی ہونے کے بعد اولمپئن قمر ابراہیم کو قومی ہاکی ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ‘ذرائع

بدھ 19 دسمبر 2018 19:53

ہاکی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی ،رضوان اور عرفان سینئر سمیت 7 سینئر کھلاڑیوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) ہاکی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باعث رضوان اور عرفان سینئر سمیت 7 سینئر کھلاڑیوں کو ٹیم سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق قومی ہاکی ٹیم سے راشد محمود کو بھی فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ توقیر ڈار کے مستعفی ہونے کے بعد اب اولمپئن قمر ابراہیم کو قومی ہاکی ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس تعیناتی کا اعلان جلد کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قمر ابراہیم کے ساتھ سمیر حسین کو کوچنگ اسٹاف میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ اسسٹنٹ کوچ ریحان بٹ سے ذمہ داریاں واپس لینے کا بھی امکان ہے۔قومی ہاکی ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ پرو ہاکی لیگ ہے جس کے لیے ٹریننگ کیمپ یکم جنوری سے لگایا جائے گا۔واضح رہے کہ ورلڈکپ کے بعد قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ توقیر ڈار نے ذمہ داریاں نبھانے سے انکار کرتے ہوئے عہدے سے استعفی دیا تھا جب کہ قومی ٹیم کے مینیجر حسن سردار نے بھی عہدہ چھوڑ دیا۔

متعلقہ عنوان :