تھر کول منصوبے کے ثمرات پورے ملک کو پہنچیں گے ،سعید غنی
سندھ میں پیدا ہونے والے انرجی بحران پر جلد قابو پالیا جائے گا، صوبائی حکومت سنجیدہ اقدامات کررہی ہے ،وزیر بلدیات سندھ ملک میں توانائی کی ضروریات دن بدن بڑھ رہی ہیں،مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے،مبشر میر ،زاہد حسین ،امیر العباد،نسیم احمد سولر انرجی 3سے 4 روپے فی کلوواٹ میں بجلی حاصل کی جاسکتی ہے،ساتویں انرجی ایوارڈز اور فرسٹ لیڈر شپ سمٹ سے مقررین کا خطاب
بدھ 19 دسمبر 2018 20:05
(جاری ہے)
تقریب سے ’’پاک انرجی ریویو‘‘ کے ایڈیٹر اور چیف آرگنائزر مبشر میر ، سابق سفیر زاہد حسین، انرجی ایکسپرٹ امیرالعباد ، انرجی ایکسپرٹ بریگیڈیئر (ر) نسیم احمد، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے محمد لطیف ، نیشنل فوڈز کے میاں عبدالمجید اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
سعید غنی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی قیادت میں صوبائی حکومت تمام ترقیاتی منصوبوں پر انتہائی جانفشانی سے کام کررہی ہے اور بہت جلد عوام اس سے مستفید ہوں گے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مبشر میر نے کہا کہ سعید غنی اور ان کے والد کی مزدوروں کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں، انہوں نے کہا کہ توانائی کا بحران سب سے زیادہ اہم ہے ، اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان ایک ’’انرجی ہنگری‘‘ ملک ہے ، توانائی کی ضروریات دن بدن بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال 2010ء میں کراچی میں انتہائی خراب حالات کے باوجود انرجی ایوارڈ کا انعقاد کیا گیا اور آج یہ ساتواں انرجی ایوارڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کا بحران بنیادی مسائل میں شامل ہے ، جس کو حل کیا جاناسب سے اہم ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ توانائی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اقدامات کرے۔ زاہد حسین نے کہا کہ انرجی ایوارڈ کی کامیابی میں مبشر میر کا بہت بڑا ہاتھ ہے، اور انہوں نے مجھے بھی اس حوالے سے بہت زیادہ گائیڈ کیا۔ امیر العباد نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد تمام صوبے توانائی کے حوالے سے بہتر اقدامات کرسکتے ہیں، سندھ میں ایئر کوریڈور اور انرجی مکس کے تصور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ڈیم بنانے کی صلاحیت موجود نہیں ہے، اس کے لیے تربیت اور شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، ورنہ یہ مسائل مستقبل میں پہاڑ بن کر سامنے آئیں گے۔ بریگیڈیئر (ر) نسیم احمد نے کہا کہ آج اگر حکومت پاکستان یہ تہیہ کرلے کہ سولر انرجی سے توانائی کی ضروریات کو پورا کیا جائے تو سولر انرجی 3سے 4 روپے فی کلوواٹ میں بجلی حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں سولر انرجی کے ذریعے بجلی کی ضروریات کو پورا کیا جائے اور اس کو نیشنل گرڈ میں ڈالنے کی ضرورت نہیں ہے۔ محمد لطیف نے کہا کہ پاکستان کے تمام پلانٹس اپنی استعداد کا 70 تا 80 فیصد استعمال کریں تو لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو ایٹمی پاور پلانٹ نصب کیے جارہے ہیں ، جو مستقبل میں بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ایٹمی بجلی گھر میں فیول کاسٹ سب سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیوکلیئر پلانٹ کی لاگت اگر 50 فیصد بھی بڑھ جائے تواس کی جنریشن کاسٹ پر کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں 47 اسپتالوں میں ، نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے ذریعے مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ 18 اسپتال مکمل طور پر نیوکلیئر ٹریٹمنٹ سے ملک کے 80 فیصد غریب و مستحقین مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ میاں عبدالمجید نے کہا کہ بجلی کی طلب کوپورا کرنے کے لیے ہر طرف سے کوششیں کی جارہی ہیں، لیکن اس کے ساتھ ہی روزانہ اس کے استعمال میںبھی اضافہ ہورہا ہے ، بجلی کی طلب اور رسد کے فرق کو ختم کرنے کے لیے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ، ہمیںہوا اور سورج کے ذریعہ سستی بجلی کے حصول کے لیے کام کرنا چاہیے جبکہ پانی سے پیدا ہونے والی بجلی بھی سستی ہے ۔ہمارے پاس گیس کے ذخائر موجود ہونے کے باوجود ہم اسے وافر مقدار میں نکال نہیں پارہے، ہر طرف توانائی کے بحران پر چیخ و پکار سنائی دے رہی ہے ۔، مجھے یہ قوی امید ہے کہ جلد ہی اس بحران پر قابو پالیا جائے گا اور آنے والا وقت بہت اچھا ہوگا۔ تقریب کی نظامت معروف کمپیئر عروج فاطمہ نے کی۔ تقریب کے اختتام پر انرجی سیکٹر میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی کمپنیوں اور شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔مزید اہم خبریں
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
نکاح نامے کے کالموں کو نامکمل چھوڑنے اور شک کی صورت میں اس کافائدہ بیوی کوپہنچے گا،سپریم کورٹ
-
اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق سے پرتگال کے سفیر فریڈریکو پنہیرو دا سلوا کی ملاقات
-
افغان طالبان کی کامیابی سے متعلق بیان پر قائم ہوں، افغان طالبان نے جدوجہد سے استعماری طاقت کو شکست دی، وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لوئو چائو ہوئی کی قیادت میں وفد کی ملاقات، پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام ..
-
ملک میں یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظرانداز کرنے کا شکوہ کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.