کرکٹ میں نئی تاریخ رقم، ٹاس کیلئے سکے کی جگہ بلے کا استعمال

بدھ 19 دسمبر 2018 20:12

کرکٹ میں نئی تاریخ رقم، ٹاس کیلئے سکے کی جگہ بلے کا استعمال
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) بگ بیش لیگ کے ایک میچ میں اننگز کا آغاز کرنے سے متعلق فیصلہ کرنے کے لیے ٹاس کے موقع پر سکے کی جگہ بیٹ اچھالنے کا طریقہ کار متعارف کروایا گیا۔بگ بیش لیگ 18-2019 کے دوران برسبین ہیٹ اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر میتھیو ہیڈن نے بلا اچھال کر ٹاس کی۔

(جاری ہے)

ٹاس کے لیے تیار کیے گئے اس خصوصی بلے کی دونوں اطراف ایک جیسی ہیں، جن پر ایک جانب فلیٹ اور دوسری جانب روف لکھا ہوا ہے۔پہلی مرتبہ ہونے والے اس ٹاس کو ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے کپتان کالن انگرام نے جیتا اور ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔میچ کے دوران پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے برسبین ہیٹ 146 رنز بنانے کے بعد آل آؤٹ ہوگئی، جواب میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے مطلوبہ ہدف باآسانی 20ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے راشد خان کو 4 اوورز میں 19 کے عوض 3 وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :