ریلوے ایپلی کیشن نے 117 کی محتاجی ختم کر دی

اب صارفین ریلوے کی ایپ کی مدد سے یہ بھی دیکھ سکیں گے کہ مطلوبہ ٹرین اسوقت کہاں موجود ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 19 دسمبر 2018 19:03

ریلوے ایپلی کیشن نے 117 کی محتاجی ختم کر دی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-19 دسمبر 2018ء) :پاکستان ریلوے کی ایپلی کیشن نے ریلوے ہیلپ لائن کی محتاجی بھی ختم کر ڈالی،صارفین ایپ سے ہی دیکھ سکیں گے کہ انکی مطلوبہ ریل اس وقت کی مقام پر موجود ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت ریلوے نے 100 دنوں میں 10 ٹرینیں چلانے کا وعدہ پورا کردیا ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب ہمارا ہدف خراب پٹریوں اورخراب بوگیوں کی مرمت کرنا ہے۔

پنجہ صاحب حسن ابدال کوپشاور ڈویژن سے نکال کرراولپنڈی ڈویژن کے حوالے کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ریزوریشن اوقات بڑھانے سے ریلوے کی آمدنی20 فیصد بڑھی ہے۔ ڈویژنل شہروں کے اسٹیشنز پر 24 گھنٹے ریزرویشن کی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ریلوے میں ایک ارب روپے کے غیر ضروری اخراجات میں کمی کی ہے۔

(جاری ہے)

ان تمام اقدامات کے باعث 90 دنوں میں ریلوے کی آمدنی میں 2 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کے ڈیمز فنڈ میں5 کروڑ روپے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جو ہدف مقرر کیا ہے اس کو پورا کریں گے۔ ہمارا سال میں 10 ارب روپے بزنس کا ہدف ہے۔ اسی طرح وقت کی پابندی کے ہدف کو90 فیصد تک کورکرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت ریلوے نے ٹرین کے ذریعے سیاحت کو فروغ دینے پر توجہ دی ہے۔ سیاحت کے فروغ کیلئے ریلوے میں 3 ٹورسٹ ٹرینیں چلا رہے ہیں۔

راولپنڈی سے ٹیکسلا تک سیاحت کیلئے اسٹیم انجن چلائیں گے۔دوسری جانب ریلوے صارفین کے لیے ایک اور بڑی سہولت متعارف کروا دی گئی ہے۔ریلوے صارفین اب پاکستان ریلوے کی ایپلی کیشن استعمال کرتے ہوئے اپنی مطلوبہ ٹرین کا مقام پتہ چلا سکیں گےمسافروں کو یہ جاننے کے لیے کہ اس وقت ٹرین کہاں موجود ہے 117 پر کال نہیں کرنا ہو گی بلکہ اس مقصد کے لیے اب ایپلی کیشن بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔واضح ہو کہ اس سے پہلے صارفین کو یا تو 117 کا سہارا لینا پڑتا تھا یا بہت پہلے اسٹیشن پر جانا ہوتا تھا اور یوں صارفین تاخیر کی صورت میں پریشانی کا شکار بھی ہوتے تھے جبکہ اب ایسا نہیں ہو گا بلکہ مسافر گھر سے نکلنے سے قبل ایپ سے جان سکیں گے کہ ان کی ٹرین اس وقت کہاں موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :