سابق انسپکٹر سید نوید ناصر نے جبری ریٹائرمنٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

بدھ 19 دسمبر 2018 20:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) سپریم کورٹ رجسٹری میں ٹارگٹ کلنگ, اغوا اور ایم کیو ایم کے لیے کام کرنے کا الزام ،سابق انسپکٹر سید نوید ناصر نے جبری ریٹائرمنٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ۔بدھ کو عدالت نے آئی جی سندھ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ و دیگر اعلی حکام کو نوٹس جاری کر تے ہوئے کہا کہ ملزم پر سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی کی سطح پر سید نوید ناصر کے خلاف تحقیقات ہوئیں,جسٹس مقبول باقر کا کہنا تھا کہ ان کا ماضی ریکارڈ کیا ہے،نوید ناصر کے وکیل کا عدالت میں کہنا تھا کہ میرا موکل پہلے معطل ہوا بعد میں بحال کر دیا گیا تھا,میرے موکل کو چارج شیٹ دی گئی نہ ہی الزام بتایا گیا,عدالت کا کہنا تھا کہ آپ کے موکل پر مخالف سیاسی جماعت کے کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کا الزام ہی,مبری ریٹائرمنٹ سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے عدالت نے کہا کہ عدالت تمام شواہد کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی۔