نیشنل بینک آؤٹ سورس ملازمین کا پریس کلب پر شدید احتجاج

سپریم کورٹ کے احکامات پر ریگولرائزیشن کرنے کے بجائے نیشنل بینک انتظامیہ ٹال مٹول کر رہی ہے ،مقررین

بدھ 19 دسمبر 2018 20:20

نیشنل بینک آؤٹ سورس ملازمین کا پریس کلب پر شدید احتجاج
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) نیشنل بینک کے آؤٹ سورس ملازمین کا بینک انتظامیہ (حکام) کی جانب سے سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود ملازمین کو ریگولرائزیشن کے پروسس میں تاخیری حربے استعمال کرنے اور عدالت ِ عالیہ کو دھوکہ دینے کی کوشش کے بھی حربے استعمال کرنے پر کراچی پریس کلب کے باہر شدید احتجاج کرتے ہوئے متاثرہ ملازمین نے چیف جسٹس آف پاکستان ، وزیرِ اعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ آوٹ سورس ملازمین کے ریگولرائزیشن لیٹر فوری جاری کرنے کے احکامات دے کر عملدرآمد کرائیں تاکہ ملازمین بے روزگاری اور ذہنی کرب سے بچ سکیں۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک کے آؤٹ سورس ملازمین نے احتجاجی مظاہرے کے دوران نیشنل بینک انتظامیہ کے ہتھکندوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ احتجاجی ملازمین نے میڈیا کو بتایا کہ نیشنل بینک انتظامیہ معزز عدالت سے سراسر جھوٹ بول رہی ہے۔ اور عدالت ِ عالیہ کو تکنیکی انداز میں الجھانے کی سازش کر رہی ہے۔ ملازمین نے چیف جسٹس اور وزیرِ اعظم سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آوٹ سورس ملازمین کو ریگولرائز کرایا جائے۔