پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل،کے ایس ای 100 انڈیکس 38100پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے بھی گرگیا

سرمایہ کاروں کی19ارب21 کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے جبکہ57.97فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی

بدھ 19 دسمبر 2018 20:25

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل،کے ایس ای 100 انڈیکس 38100پوائنٹس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کوبھی اتارچڑھائو کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس 38100پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے بھی گرگیا،مندی کے نتیجے میںسرمایہ کاروں کی19ارب21 کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت11.49فیصدزائد جبکہ57.97فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی، بینکنگ،فوڈاورٹیلی کام سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث بدھ کوکاروبار کاآغازمثبت زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس38179پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیا تاہم مقامی سرمایہ کارگروپ غیر یقینی صورتحال کے باعث تذبذب کا شکارنظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوئے، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 37860پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ٹریڈ ہواتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ایک بار پھرمارکیٹ میں خریداری کی گئی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی 38000کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھائوکا سلسلہ سارادن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس52.66پوائنٹس کمی سے 38063.15پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر345کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی115کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،200کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ30کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں19ارب21 کروڑ46لاکھ13ہزار855روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر77کھرب1ارب62کروڑ58لاکھ50ہزار612روپے ہوگئی۔

بدھ کومجموعی طور پر10کروڑ10لاکھ40ہزار340شیئرزکاکاروبارہوا،جومنگل کی نسبت1کروڑ4لاکھ16ہزار970 شیئرززائد ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولیوکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت89.00روپے اضافے سی2400.00روپے اورسائفرٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت50.04روپے اضافے سی1299.89روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی بھنیروٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت49.32روپے کمی سی937.31روپے اورفلپس موریس پاک کے حصص کی قیمت45.62روپے کمی سی3279.38روپے پر بند ہوئی ۔

بدھ کوکے الیکٹرک کی سرگرمیاں1کروڑ24لاکھ64ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت2پیسے کمی سی5.95روپے اوراینگروپولیمرکی سرگرمیاں77لاکھ31ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت82پیسے اضافے سی39.18روپے ہوگئی۔بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس44.91پوائنٹس کمی سی18018.98پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس423.80 پوائنٹس کمی سی63847.70پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس73.87پوائنٹس کمی سی28103.77پوائنٹس پر بند ہوا ۔