Live Updates

وزیر اعظم نے حکومتی پا لیسیاں عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے سفراء کانفرنس 27 ، 28 دسمبر کو طلب کر لی

حکومتی ترجیحات وخارجہ پالیسی پر گائیڈ لائنز،اہم ممالک کے ساتھ معاشی و تجارتی تعلقات میں بہتری ، پاکستان کا افغان مفاہمتی امن میں عالمی کردار کو منوانے ،کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کو اجاگر کرنے حوالے سے حکمت عملی پر آگاہ کیا جائے گا

بدھ 19 دسمبر 2018 20:32

وزیر اعظم نے حکومتی پا لیسیاں عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے سفراء کانفرنس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی پا لیسیاں عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے سفراء کانفرنس 27 اور 28 دسمبر کو طلب کر لی ہے کانفرنس میںاہم ممالک کے ساتھ معاشی و تجارتی تعلقات میں بہتری پر زور دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پالیسیا ں عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی ہے اور اس ضمن میں وزیر اعظم عمران خان نے 27 اور 28 دسمبر کودنیا بھر میں پاکستانی سفراء اور ہائی کمشنرز کی وزارت خرجہ میں اہم سفراء کانفرنس طلب کر لی ہے کانفرنس میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی حکومتی ترجیحات اور اور خارجہ پالیسی پر گائیڈ لائنز دیں گے جبکہ کانفرنس کا اہم نقطہ اہم ممالک کے ساتھ معاشی و تجارتی تعلقات میں بہتری پر زور دینا ہو گا۔

اسکے علاوہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے حوالے سے بھی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گااور پاکستان کا افغان مفاہمتی امن میں عالمی کردار کو منوانے کے لئے بھی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات