Live Updates

ْوزیراعظم عمران خان نے مڈ ٹرم کی بات کرکے اپنی ناکامیوں کو خود تسلیم کر لیا۔خورشید شاہ

انتخابات ہو ں گے یا پارلیمنٹ میں تبدیلی آئے گی کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ جا سکتا ،میڈیا سے گفتگو

بدھ 19 دسمبر 2018 20:44

ْوزیراعظم عمران خان نے مڈ ٹرم کی بات کرکے اپنی ناکامیوں کو خود تسلیم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2018ء) پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مڈ ٹرم کی بات کرکے اپنی ناکامیوں کو خود تسلیم کر لیا ہے نئے انتخابات ہو ں گے یا پارلیمنٹ میں تبدیلی آئے گی کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ جا سکتا ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور اپوزیشن بضد ہے کہ یہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے کیوں کہ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ روز روز غیر یقینی صورتحال پیدا کرکے عوام کو آزمائش میں ڈالا جائے، ملک پہلے ہی بدترین معاشی صورتحال کا شکار ہے۔

انہو ں نے کہا کہ حکومت 4 ماہ میں ایکسپوز ہو گئی ہے،جو وزیراعظم 4 ماہ میں ہی کہہ دے کہ مڈٹرم انتخابات ہوسکتے ہیں تو اس سے بڑی ناکامی کیا ہو گی، عمران خان نے حکومت اور اپنی ناکامی کا اعتراف کر لیا، ایسا تو ملک کے کمزور سے کمزور وزیراعظم نے بھی نہیں کہا، حتیٰ کہ چوہدری شجاعت چند روز کے لئے آئے تھے انھوں نے بھی ایسا نہیں کہا۔

(جاری ہے)

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران خان اور حکومت کی ناکامی پارلیمنٹ کی ناکامی ہر گز نہیں، اب بھی فیصلے پارلیمنٹ میں ہوں تو صورتحال بہتر ہو سکتی ہے، نئے انتخابات ہوں گے یا پارلیمنٹ کے اندر تبدیلی آئے گی ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات