Live Updates

50 لاکھ گھروں کے بڑے منصوبے میں عالمی کمپنیوں نے دل چسپی ظاہر کر دی

چین اور متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں نے پاکستانی حکام سے رابطے ، حکومت نے غیر ملکی کمپنیوں کی پیش کش کا جائزہ لینا شروع کر دیا، چینی کمپنی نے 20 لاکھ گھر تعمیر کرنے کی پیش کش کر دی ہے، غیر ملکی کمپنیوں کے وفود نے پاکستانی حکام سے ابتدائی مشاورت بھی مکمل

بدھ 19 دسمبر 2018 20:44

50 لاکھ گھروں کے بڑے منصوبے میں عالمی کمپنیوں نے دل چسپی ظاہر کر دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2018ء) وزیرِ اعظم عمران خان کے 50 لاکھ گھروں کے بڑے منصوبے میں عالمی کمپنیوں نے دل چسپی ظاہر کر دی ہے، کئی کمپنیوں نے رابطے شروع کر دیے۔تفصیلات کے مطابق پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے میگا پروجیکٹ میں عالمی کمپنیوں نے اپنی دل چسپی کا اظہار کر دیا ہے، اس سلسلے میں چین اور متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں نے پاکستانی حکام سے رابطے کیے ہیں۔

حکومت نے غیر ملکی کمپنیوں کی پیش کش کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد کمپنیوں نے گھروں کی تعمیر کے منصوبے کے سلسلے میں سرمایہ کاری کے لیے حکومتِ پاکستان کو پیش کش بھجوا دیں۔ذرائع کے مطابق چینی کمپنی نے 20 لاکھ گھر تعمیر کرنے کی پیش کش کر دی ہے، غیر ملکی کمپنیوں کے وفود نے پاکستانی حکام سے ابتدائی مشاورت بھی مکمل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ غیر ملکی کمپنیوں کو پاکستان کی نئی ہاسنگ پالیسی کا انتظار ہے، دوسری طرف حکومت نے غیر ملکی کمپنیوں کی پیش کش کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔پیش کش کرنے والی کمپنیوں کے ماضی کا ریکارڈ اور بلیک لسٹ ہونے کی تحقیقات کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے وفد نے 30 اکتوبر کو وزیرِ اعظم عمران خان کو 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں تعاون کی پیش کش کی تھی۔دریں اثنا ہاسنگ اسکیم کے تحت 50 لاکھ گھروں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوچکا ہے، خاندان میں صرف ایک ہی شخص رجسٹریشن کے لیے اہل ہوگا۔حکومت نے پچاس لاکھ گھروں کے منصوبے کے تحت سرکار کی خالی زمینوں کو عوامی مفاد کے لیے استعمال میں لانے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات