دنیا دیکھ چکی میری کارکردگی کا صلہ کیسے دیا گیا ‘نواز شریف

خوشی ہے 35سال عوام کی خدمت کی ‘کبھی کرپشن کے قریب سے بھی نہیں گزرا‘کبھی کمیشن نہیں لیا ‘ سمجھ نہیں آرہی ہو کیا رہا ہے ‘احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 19 دسمبر 2018 20:54

دنیا دیکھ چکی میری کارکردگی کا صلہ کیسے دیا گیا ‘نواز شریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2018ء) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ دنیا دیکھ چکی میری کارکردگی کا صلہ کیسے دیا گیا ‘ خوشی ہے 35سال عوام کی خدمت کی ‘کبھی کرپشن کے قریب سے بھی نہیں گزرا‘کبھی کمیشن نہیں لیا ‘ سمجھ نہیں آرہی ہو کیا رہا ہے ۔بدھ کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ ہر میدان میں دنیا ہماری کارکردگی دیکھ چکی ہے اور میری خدمت کا یہ صلہ ہے،مفروضوں اور قیاس آرائیوں پر ساری کارروائی ہورہی ہے، اللہ دیکھ رہا ہے، کوئی آج تک کرپشن یا کک بیک کی انگلی نہیں اٹھاسکتا، تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے کیساتھ جو سلوک ہورہا ہے اس پر دکھ ہے آج تک 165 پیشا ں بھگت چکا ہو ں ۔

(جاری ہے)

نوازشریف نے کہا کہ میری آج اس کیس میں 78 ویں پیشی تھی، اس سے پہلے کیس میں 87 پیشیاں ہم بھگت چکے تھے،پارٹی قیادت اور کارکنوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، کارکنوں نے کیس میں ہر پیشی پر یکجہتی کا اظہار کیا، دعاؤں پر دل کی گہرائی سے قوم کا بھی شکریہ ادا کرتاہوں، قوم کی دعائیں ہر قدم پر میرے ساتھ رہیں۔انہو ں نے کہا کہ 2 مرتبہ وزیراعلیٰ پنجاب اور 3 بار وزیراعظم رہا، 35 سال عوام کی خدمت کی، پاکستان کے 22 کروڑ عوام کی خدمت کی اور سب میں نے یہ سب بہت دیا نتداری خلو ص اور نیک نیتی کے ساتھ کیا مجھے اس پر بے حدخوشی ہے کہ میں نے اپنا فرض نبھا یا ۔

نوازشریف نے مزید کہا کہ جب سے سیاست میں قدم رکھا ہے کرپشن کے قریب سے بھی نہیں گزرا، کبھی اختیارات کا غلط استعمال نہیں کیا کبھی کیک بیک نہیں کبھی کمیشن نہیں لیا ، ملک کی خدمت اور عوام کی خدمت سچے جذے کے ساتھ کی، اپنے دورِ اقتدار کے کاموں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی اور مہنگائی کا خاتمہ کیا، معیشت کا پہیہ دوبارہ چلایا، پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کی دنیا تعریف کرتی تھی، پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا ، ہر میدان میں دنیا ہماری کارکردگی دیکھ چکی ہے۔

انہو ں نے کہا کہ مفروضوں اور قیاس آرائیوں پر ساری کارروائی ہورہی ہے، اللہ دیکھ رہا ہے، کوئی آج تک کرپشن یا کک بیک کی انگلی نہیں اٹھاسکتا، تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے کے ساتھ جو سلوک ہورہا ہے اس پر دکھ ہے، میری خدمت کا یہ صلہ ہی مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ ہو کیا رہا ہے اور کیس کیا چل رہا ہے ۔ 12-18/--78