Live Updates

آصف علی زرداری نے اپنے تمام اثاثے الیکشن کمیشن میں ظاہر کئے ہیں، قمر الزمان قائرہ

پی ٹی آئی کو زیادی تکلیف ہے تو میڈیا واویلے کی بجائے الیکشن کمیشن سے رابطہ کرے،فواد چوہدری کے ردعمل پر نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 19 دسمبر 2018 20:54

آصف علی زرداری نے اپنے تمام اثاثے الیکشن کمیشن میں ظاہر کئے ہیں، قمر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2018ء) پیپلزپارٹی کے سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر الزمان قائرہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اپنے تمام اثاثے الیکشن کمیشن میں ظاہر کر چکے ہیں اگر تحریک انصاف کو زیادی تکلیف ہے تو الیکشن کمیشن سے رابطہ کرے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے ردعمل میں پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما قمر الزمان قائرہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری نے اپنے تمام اثاثے الیکشن کمیشن میں ظاہر کئے ہوئے ہیں لیکن اگر تحریک انصاف کو زیادہ تکلیف ہے تو وہ الیکشن کمیشن جاکر بات کریںانہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ تحریک انصاف کی کارکردگی صفر ہے اس لئے وہ نان ایشوز اٹھاکر میڈیا میں واویلا کھڑا کر رہے ہیں۔

۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات