میتھیوز اور مینڈس نے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بڑی شراکت کا 32 سال پرانا ملکی ریکارڈ توڑ دیا

بدھ 19 دسمبر 2018 20:54

میتھیوز اور مینڈس نے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بڑی شراکت کا 32 سال ..
ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2018ء) سری لنکن کرکٹرز اینجلو میتھیوز اور کوسل مینڈس نے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بڑی شراکت کا نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا، دونوں بلے بازوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 274 رنز کی ناقابل شکست شراکت جوڑ کر دوسری اننگز میں بڑی شراکت کا 32 سال پرانا ملکی ریکارڈ توڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا، میتھیوز اور مینڈس نے ناقابل شکست سنچریاں سکور کیں۔

(جاری ہے)

رانا ٹونگا اور گروسنہا نے 1986 میں پاکستان کے خلاف پاکستان کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 240 رنز بنا کر ملکی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :