وزیراعلیٰ پنجاب کا کرش سیزن شروع نہ کرنے والی شوگر ملوں کیخلاف کارروائی کا حکم

گنے کے کاشتکاروں کو پوری ادائیگی کریں اور حکومت اس سلسلے میں کسانوں کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہونے دے گی، شوگر ملز مالکان کو ہدایت

بدھ 19 دسمبر 2018 20:54

وزیراعلیٰ پنجاب کا کرش سیزن شروع نہ کرنے والی شوگر ملوں کیخلاف کارروائی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کرش سیزن شروع نہ کرنے والی شوگر ملوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایات جاری کرتے ہوئے شوگر ملوں کے مالکان کو حکم دیا ہے کہ وہ گنے کے کاشتکاروں کو پوری ادائیگی کریں اور حکومت اس سلسلے میں کسانوں کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہونے دے گی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگی کے وقت کسی قسم کی کٹوتی نہ کی جائے اور شوگر ملیں کاشتکاروں سے گنا طے کردہ سرکاری نرخوں پر خریدیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس سلسلے میں وزیر خوراک پنجاب اور کین کمشنر پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ جسے فوری کارروائی کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں جبکہ دوسری طرف چیف سیکرٹری پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں صوبے بھر کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو بھی ہدایات جاری کردہ ہیں۔