ہاکی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بلجیم کی ٹیم کا شاندار استقبال ،قومی ترانوں کے ساتھ تقریب اختتام پذیر

بدھ 19 دسمبر 2018 21:01

ہاکی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بلجیم کی ٹیم کا شاندار استقبال ،قومی ترانوں ..
بلجیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2018ء) ہاکی کا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بلجیم کی ہاکی ٹیم کا گذشتہ روز برسلز میں زبردست استقبال کیا گیا۔ ہزاروں افراد اس کی سینٹرل کمیون (1000 برسلز ) میں اکٹھے ہوگئے ۔ جہاں سب سے پہلے مئیر فلپ کلاز اور دیگر حکام نے اس کا استقبال کیا۔بعد ازاں ٹیم کے ارکان باری باری گیلری میں آتے رہے اور عوام ان کا استقبال کرتے رہے ۔

سب سے آخر میں ٹیم کے کیپٹن ٹرافی کے ساتھ نمودار ہوئے جس کے بعد عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا۔

(جاری ہے)

لوگوں نے انتہائی خوشی اور نعروں کے ساتھ ان کا استقبال کیا ، بعد ازاں قومی ترانوں کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوگئی۔اس موقع پر بلجیم کی فضائیہ کے چار طیاروں نے فلائی پاسٹ بھی کیا ۔قبل ازیں چند روز قبل 6 بجکر 45 منٹ پر جب قومی ہاکی ٹیم واپس پہنچی تو انہیں سیدھا شاہی محل لیجا یا گیا جہاں کنگ فلپ اور کوئین ماتھلڈ نے انہیں خوش آمدید کہا ۔یاد رہے کہ ہاکی کی تاریخ میں بلجیم کی یہ پہلی سب سے بڑی جیت ہے جو اس نے بھارتی شہر بھونیشور میں نیدر لینڈ کے خلاف 2 کے مقابلے میں 3 گول سے حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :