Live Updates

سپریم کورٹ : آشیانہ ہائوسنگ اسکیم فراڈ کیس ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت

نیب مقدمات میں ضمانت کے امکانات بہت محدود ہیں ‘جسٹس عظمت سعید عدالت کا تفتیشی افسران کو سنے بغیر درخواستوں پر فیصلہ نہ کرنے کا عندیہ سماعت جنوری تک ملتوی

بدھ 19 دسمبر 2018 21:04

سپریم کورٹ : آشیانہ ہائوسنگ اسکیم فراڈ کیس  ملزمان کی درخواست ضمانت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2018ء) آشیانہ ہائوسنگ اسکیم فراڈ کیس کے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ، عدالت نے تفتیشی افسران کو سنے بغیر ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ نہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے سماعت جنوری تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

درخواستوں پر سماعت جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ملزمان کے وکیل نے اس موقع پر موقف اختیار کیا کہ بلال قدوائی اور امتیاز حیدر 2018ء سے قید ہیں میرے موکلان کی تفتیش مکمل ہوچکی ہے ان پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا منیر ضیاء اور علی سجاد بھٹہ کیخلاف ابھی تک ریفرنس بھی دائر نہیں ہوا ۔

نیب پراسکیوٹر نے اس موقع پر عدالت کو بتایا کہ نیب شہباز شریف اور فواد حسن فواد کے خلاف ضمنی ریفرنس تیار کرچکی ہے جو صرف دائر کرنا باقی ہے جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ قبل ازیں فیصلہ دے چکی ہے نیب مقدمات میں ضمانت کے امکانات بہت محدود ہیں کیا صرف ریفرنس دائر نہ ہونے کی وجہ سے آپ ضمانت مانگ رہے ہیں اس طرح تو قتل کے ملزم کو بھی چھوڑ دینا چاہیے عدالت نے اس موقع پر بغیر تفتیش افسران کو سنے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ نہ دینے کا عندیہ دیتے ہوئے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت جنوری تک ملتوی کردی
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات