میئر کراچی تجاوزات کے نام پر لوگوں کو بے روزگار کررہے ہیں ،فاروق ستار

ہم اپنے لوگوں کو بے سہارا چھوڑیں گے نہ انکے گھروںکو گرانے دیں گے، میڈیا سے گفتگو

بدھ 19 دسمبر 2018 21:07

میئر کراچی تجاوزات کے نام پر لوگوں کو بے روزگار کررہے ہیں ،فاروق ستار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء فاروق ستار نے ایک بار پھر میئر کراچی وسیم اختر پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے نام پر لوگوں کو بے روزگار کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو سٹی کورٹ کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جو مارکیٹیں خالی کرائی گئیں وہ تجاوزات نہیں تھیں ،ہزاروں لوگ اس سے بے روزگار ہوئے،کے ایم سی، سندھ حکومت اور وفاق کے پاس کوئی پلان نہیں ہے، 99فیصد رشین اور امریکن کٹنگ ہے، نہر خیام کئی مرتبہ الاٹ ہوئی۔

فاروق ستار نے کہا ایک بار پھر کہا کہ ہم اپنے لوگوں کو بے سہارا نہیں چھوڑیں گے، ان کے گھروں ہرگز کسی کو گرانے نہیں دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ انتہائی تشویشناک صورتحال ہے، معشیت کو تباہ و برباد کردیا گیا ہے کراچی کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔#