انجم عقیل کی جانب سے نوازشریف اور لیگی رہنمائوں کی چائے ، سموسوں اور سینڈوچ سے تواضع

بدھ 19 دسمبر 2018 21:11

انجم عقیل کی جانب سے نوازشریف اور لیگی رہنمائوں کی چائے ، سموسوں اور ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2018ء) فلیگ شپ سماعت ختم ہونے کے بعد میاں نوازشریف اور دوسرے لیگی کارکنان کے لئے انجم عقیل نے چائے،سموسوں اور سینڈویچ سے تواضع کی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز احتساب عدالت اسلام آباد میں فلیگ شپ کی آخری سماعت تھی۔

(جاری ہے)

سماعت ساڑھے نو بجے شروع ہوئی اور بغیر کسی وقفے کے دن ڈیڑھ بجے تک جاری رہی۔سماعت ختم ہوئی تو اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے سابق ممبر قومی اسمبلی انجم عقیل نے میاں نوازشریف اور دوسرے ممبران اسمبلی کے لئے چائے کا انتظام کیا۔احتساب کورٹ کے رجسٹرار آفس میں میاں نوازشریف نے اپنے سیاسی رفقاء کے ہمراہ چائے پی۔اس دوران وہ اپنے وکلاء سے بھی مشورہ کرتے رہی۔