Live Updates

ملک میں جھوٹی ، چور اور دھوکے باز حکومت ہے ، مریم اورنگزیب

عوام کو چکر دینا ہو تو نواز شریف پر این آر او کا الزام لگا دو، بجلی اور گیس مہنگی کرنی ہوتو شہباز شریف کو گرفتار کر لو، ڈالر مہنگا کرنا ہو توحمزہ شہباز کو باہر جانے سے روک لو، ایک کروڑ نوکریاں اور50لاکھ گھر وں کا جواب دینا ہو تو سعد رفیق کو گرفتار کر لو نو از شریف اور آصف زرداری کاٹیلی فونک رابطہ نہیں ہو ا جب بھی ملیں گے سب کے سامنے ملیں گے، ترجمان مسلم لیگ (ن)کی احتساب عدالت کے باہر گفتگو

بدھ 19 دسمبر 2018 21:11

ملک میں جھوٹی ، چور اور دھوکے باز حکومت ہے ، مریم اورنگزیب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2018ء) مسلم لیگ ن کی ترجما ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت جھوٹی، چور اور دھوکے باز حکومت ہے ، عمران خان شہباز شریف سے خوفزدہ ہیں ،نو از شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ نہیں ہو ا جب بھی ملیں گے سب کے سامنے ملیں گے ۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کر تے ہو ئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ جھوٹے الزامات کے باوجود آج تک نواز شریف پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی، اللہ تعالیٰ اِس مقدمے میں بھی نواز شریف کو سرخرو کریں گے عوام کو چکر اور دھوکا دینا ہو تو نواز شریف پر این آر او کا الزام لگا دو، بجلی اور گیس مہنگی کرنی ہوتو شہباز شریف کو گرفتار کر لو، ڈالر مہنگا کرنا ہو توحمزہ شہباز کو باہر جانے سے روک لو، ایک کروڑ نوکریاں اور50لاکھ گھر وں کا جواب دینا ہو تو سعد رفیق کو گرفتار کر لو یہ ہے اب تک حکو مت کی کا رکردگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بہن علیمہ خان کو چور دروازے سے این آر او دینا ہو تو دوسروں کو چور کہنا شروع کر دو، جبکہ علیمہ خان کو چور دروازے سے این آر او دے دیا گیا ہے بدنا م کسی اور کو کیا جا رہا ہے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ سعد رفیق کا پروڈکشن آڈر ان کا آئینی اور جمہوری حق ہے ان کا پر وڈکشن آڈر وزیر اعظم عمر ان خا ن کے کہنے پر جا ری نہیں کیا جا رہا ۔

حنیف عباسی کی بیٹی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس واقعے کی مذمت کرتی ہیں،کون سا قانون ایم ایس کو کال ریکارڈ کرنے اور پھر تشہیرکی اجازت دیتا ہے ایم ایس صاحب کے اِس عمل کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے، حنیف عباسی کی بیٹی کا قصور یہ تھا کہ وہ حنیف عباسی کی بیٹی ہے،انہوں نے بتایا کہ حنیف عباسی کی بیٹی کو اپنے والد کی گرفتاری کے بعد مشکلات اور دباوکا سامنا تھا۔ایک سوال کے جو اب میں انہو ں نے کہا کہ نو از شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ نہیں ہو ا جب بھی ملیں گے سب کے سامنے ملیں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات