نئے سال سے ٹیکس وصولی کا نیا نظام نافذ کرنے کا فیصلہ

تمام فیلڈ آفسز میں ان لینڈ ریونیو کے تمام ٹیکس کیلیے ٹیکس کریڈٹ کی تصدیق اور اجرا بھی خودکارنظام کے ذریعے ہوا کرے گا

بدھ 19 دسمبر 2018 21:18

نئے سال سے ٹیکس وصولی کا نیا نظام نافذ کرنے کا فیصلہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2018ء)فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) نی2019سے نیا نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آرنے یکم جنوری 2019 سے ملک بھر میں قائم اپنے فیلڈ فارمشنز میں ٹیکس کلیکشن مینجمنٹ اور ٹیکس وصولیوں کا اکائونٹنٹ جنرل کے اعدادوشمار کے ساتھ ری کنسیلیشن کا نیا نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ تمام فیلڈ آفسز میں ان لینڈ ریونیو کے تمام ٹیکس کیلیے ٹیکس کریڈٹ کی تصدیق اور اجرا بھی خودکارنظام کے ذریعے ہوا کرے گا۔