سکھر پولیس کاجرائم پیشہ افراد سمیت سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن ، تین ملزمان گرفتار

بدھ 19 دسمبر 2018 21:49

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) سکھر پولیس کیجانب سے جرائم پیشہ افراد سمیت سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، مفرور منشیات فروش سمیت 3 ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ، منشیات برآمدکر لی گئیں، پولیس ترجمان کے مطابق سی سیکشن پولیس نے جیل موڑ کے قریب دوران ناکہ بندی کارروائی، کینٹ کی حد میں فنگشنل لیگ کے رہنما مٹھل منگریو اور ڈرائیور اصغر کے قتل میں ملوث، نامزد ایک اور ملزم شاہ بیگ جاگیرانی کو کلاشنکوف سمیت گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے کلاشنکوف گولیاں برآمد کی گئی ہیں، تھانہ نیوپنڈ پولیس نے خفیہ اطلاع پہ بھوسہ لائن کے قریب کارروائی کرکے منشیات فروش ملزم امتیاز شیخ اور آصف میرانی کو چرس سمیت گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 2200 چرس برآمد کی گئی ہے ، ایس ایس پی سکھر سید اسد رضا شاہ نے پولیس پارٹی کی کامیاب کارروائیوں پر شاباشی کا پیغام دیا ہے۔