ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مانسہرہ پولیس کا فرضی مشقوں کا سلسلہ جاری

بدھ 19 دسمبر 2018 21:56

مانسہرہ۔ 19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مانسہرہ پولیس کا فرضی مشقوں کا سلسلہ جاری ہے، چائنیز کیمپ پارس میں فرضی مشق کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ زیب الله خان کی خصوصی ہدایات پر مانسہرہ بھر میں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے موک ایکسر سائزز (فرضی مشقوں) کا سلسہ جاری ہے۔ ڈی ایس پی بالاکوٹ نیاز گل خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بالاکوٹ شاہ جہاں خان نے ایلیٹ فورس مانسہرہ کے ہمراہ چائنیز کیمپ پارس میں فرضی مشق کی۔ پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مشق کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے پولیس اہلکاروں کو الرٹ رکھنا ہے۔

متعلقہ عنوان :