بٹگرام پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کوگرفتار کر لیا، ایک دوسری کارروائی میں ملزم سے منشیات برآمد

بدھ 19 دسمبر 2018 21:56

بٹگرام۔ 19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) بٹگرام پولیس نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کوگرفتار کر لیا، ایک دوسری کارروائی میں ملزم سے منشیات برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بٹگرام عبدالرئوف بابر قیصرانی کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی او سرکل بٹگرام فدا خان کی سربراہی میں ایس ایچ او بٹگرام وارث خان کی نگرانی میں ڈی ایس پی اور ڈی ایف سی کی نفری نے اے پی او سراج عرف کاکے ولد قلندر سکنہ اجمیرہ کو کو گرفتار کر لیا۔

ملزم مقدمہ علت نمبر 63 جرم 34PPC/324302 تھانہ بشام پولیس کو مطلوب تھا۔ ایک دوسری کارروائی میں ایس ایچ او بٹگرام وارث خان کی نگرانی میں اے ایس آئی محمود علی شاہ بمعہ پولیس نفری نے دوران گشت ملزم عمر خان ولد شاد محمد خان سکنہ چھپر گرام سے 520 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ علت نمبر 410 جرم نائن بی (سی این ایس ای) تھانہ بٹگرام درج رجسٹر کر کے ملزم کو بند حوالات کر دیا۔