وزیر قانون ایک بچی کی داد رسی کی کوشش کرتاہے ،تو اس اقدام سے اس کا سیاسی قد بڑھا ہے ،رضااحمد شاہ

بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں ،سابق ایم این اے کی یٹی کو بغیر کسی دباو کے کام کرنے دیا جائے ، نائب امیر جماعت اسلامی راولپنڈی

بدھ 19 دسمبر 2018 21:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) جماعت اسلامی راولپنڈی کے نائب امیر رضااحمد شاہ نے کہا ہے کہ اپنے زاتی سیاسی اختلاف کا بدلہ کسی سیاست دان کے خاندان سے لینا انتہائی نامناسب اور اخلاق سے گری ہوئی حرکت ہوتی ہے ،بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال میں ایم ایس طارق نیازی کی بے حسی اور اخلاق سے گری ہوئی حرکت کے بعد وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ وہ قانونی تقاضے جانتے ہیں اگر وزیر قانون ایک بچی کی داد رسی کی کوشش کرتاہے ،تو اس اقدام سے اس کا سیاسی قد بڑھا ہے ،سیاست دان نے عوام میں ہی رہنا ہوتا ہے اس لئے اسے معلوم ہوتا ہے کہ اس نے عوام کے ساتھ کس طرح چلنا ہوتا ہے ،بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال میں ایم ایس کی بے حسی اور سیاسی انتقام کی وجہ سے سابق ایم این اے حنیف عباسی کی بیٹی کا مستقبل داو پر لگ گیا ہے ،بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں ،اس ضمن میں سیاسی مخالف وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے ہمدردی کے تحت ایم ایس کو فون کیا جنھوں نے سوچی سمجھی سازش کے تحت اس بات کا بتنگڑ بنادیا اور وزیر قانون کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی ،ہمارا مطالبہ ہے کہ سابق ایم این اے حنیف عباسی کی بیٹی کو نوکری کرنے کے بہترین مو اقع فراہم کئے جائیں اور اسے بغیر کسی دبائو کے کام کرنے دیا جائے کیونکہ وہ بھی قوم کی دیگر بیٹیوں کی طرح اس ملک کی بیٹی ہے اور اگر وہ نوکری نہیں کرنا چاہتی تو اس کا استعفی منظور کیا جائے۔