لوئیر دیر، عوام کی خدمت جاری رکھیں گے،ایم این اے محبوب شاہ

بدھ 19 دسمبر 2018 22:05

لوئیر دیر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) علاقہ تھانہ اوچ شرقی خوڑ میں سوئی گیس فراہمی کا افتتاحی پروگرام پی ٹی آئی کے زیر نگرانی منعقد ہوا، جس میں قابل ذکر ایم این اے محبوب شاہ، قمر زمان تحصیل ناظم، شاہد رحمان مالاکنڈ ڈویڑن یوتھ صدر پی ٹی آئی، ملک عظمت خان صابقہ ایم این اے، قیصر خان اوچ ناظم پی پی پی، تاج ولی صوبائی صدر رینج منیجر سوئی گیس اور سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علاقہ مشران نے ایم این اے محبوب شاہ کا شکریہ ادا کیا۔ایم این اے محبوب شاہ نے کہا کہ عوام پر ہمارا کوئی احسان نہیں بلکہ ہم اپنا فرض سمجھ کر عوام کی بے لوث خدمت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد گل آباد، چکدرہ اور تالاش میں پائپ لائن کے منصوبے پر بھی کام شروع ہوجائیگا۔ انہوں نے آر ایم تجاول کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے کو ترجیح دے کر ہمیں عزت دی اور ہمارے عوام کے لئے گیس جیسی نعمت سے نوازنے میں اپنا کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :