Live Updates

حکومت نے ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے 55 ممالک کے شہریوں کو ویزہ فری انٹری کی سہولت دینے پر غور شروع کردیا

پاکستان کی سیاحت کو عروج تک لے جانے کیلئے خصوصی پالیسی تشکیل دے کر آئندہ ماہ منظوری کیلئے وزیراعظم کے سامنے پیش کی جائے گی: عبدالرزاق دائود

muhammad ali محمد علی بدھ 19 دسمبر 2018 20:11

حکومت نے ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے 55 ممالک کے شہریوں کو ویزہ فری انٹری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 دسمبر2018ء) حکومت نے ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے 55 ممالک کے شہریوں کو ویزہ فری انٹری یا ویزہ آن آرائیول کی سہولت دینے پر غور شروع کردیا، وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق دائود کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاحت کو عروج تک لے جانے کیلئے خصوصی پالیسی تشکیل دے کر آئندہ ماہ منظوری کیلئے وزیراعظم کے سامنے پیش کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ایک نئی پالیسی تشکیل دینا شروع کردی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے 55 ممالک کے شہریوں کو ویزہ آن آرائیول کی سہولت دینے پر غور کر رہی ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق دائود کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاحت کو عروج تک لے جانے کیلئے خصوصی پالیسی تشکیل دے کر آئندہ ماہ منظوری کیلئے وزیراعظم کے سامنے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

عبدالرزاق داؤد نے برٹش ائیرویز کی 10 سال بعد پاکستان میں واپسی کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس باعث بھی پاکستان میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔ عبد الرزاق نے مزید کہا ہے کہ ہمارے برطانیہ سے تاریخی تعلقات ہیں اور برٹش ایئر ویز کی پاکستان پروازوں کی بحالی بہت اہمیت کی حامل ہے۔ برٹش ایئر ویز کی پاکستان آمد باقی برطانوی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے حوصلہ افزائی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ سے شہر تک میٹرو منصوبے کی جلد تکمیل بارے وزیراعظم کے نوٹس میں لایا جائے گا۔ ایئر پورٹ سے شہر تک مناسب ٹرانسپورٹ نظام پر کام کیا جا رہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات