فیصل آباد پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران دو شراب فروش گرفتار کر کے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی

بدھ 19 دسمبر 2018 22:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) فیصل آباد پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران دو شراب فروش گرفتار کر کے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی ۔ شراب فروش ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر جڑانوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم طارق کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی35لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر802/18بجرم3/4PHOتھانہ صدر جڑانوالہ میں درج کرلیا۔تھانہ روڈالہ روڈ پولیس نے چھاپہ مارکرملزم الیاس کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی29لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر528/18بجرم3/4PHOتھانہ روڈالہ روڈ میں درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :