Live Updates

پنجاب میں گدھوں کی تعداد میں بڑا اضافہ

مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں نصیر نے حکومت کو مبارکباد دینے کے لیے قراداد پیش کر دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 19 دسمبر 2018 20:23

پنجاب میں گدھوں کی تعداد میں بڑا اضافہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-19 دسمبر 2018ء) :گدھوں کی تعداد کے حوالے سے پاکستان دنیا میں تیسرے نمبر پر آچکا ہے جس میں سب سے زیادہ گدھے لاہور میں موجود ہیں جن کی تعداد 41 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں نصیر نے حکومت کو مبارکباد دینے کے لیے قراداد پیش کر دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان دنیا میں گدھوں کی تعداد کے حوالے سے تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔

 
محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں گدھوں کی تعداد روز بروز بڑھنا شروع ہو گئی ہے جس کے بعد صرف لاہور شہر میں گدھوں کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔گدھوں کی تعداد بڑھنے کے بعد محکمہ لائیو اسٹاک نے ڈونکی اسپتال بھی قائم کر دیا ہے جس میں گدھوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کے لیے ادویات دی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

گدھوں کی تعداد بڑھنے سے گدھوں کے کاروبار کرنے والے بھی خوش نظر آتے ہیں ،انکا کہنا ہے کہ گدھا پالنا ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔لاہور میں گدھوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی میاں نصیر نے حکومت کو مبارکباد دینے کے لیے قراداد جمع کروا دی ہے۔میاں نصری کی جانب سے جمع کروائی گئی قراداد میں کہا گیا ہے کہ دھوں کی تعداد کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر آگیا ہے اور ملک میں اس وقت 53 لاکھ گدھے پائے جاتے ہیں، صرف لاہور شہر میں گدھوں کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوا ہے اور آنے والے 5 سالوں میں 10 لاکھ گدھوں کا اضافہ متوقع ہے۔قراداد میں لکھا گیا کہ محکمہ لائیو اسٹاک نے گدھوں کے لیے اسپتال بھی بنا دیا ہے اور محکمہ لائیو اسٹاک کی ترقی مسرت کا باعث ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات