پشاور، جرائم پیشہ اور منشیات فروش گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد،مقدمات درج

بدھ 19 دسمبر 2018 22:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2018ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سماج دشمن عناصر اور منشیات فروشی میں ملو ث ملزمان کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئی جن کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیاگیا ہی تفصیلات کے مطابق گزشتہ سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان کی خصوصی ہدایت پر ڈویژنل ایس پیز کی نگرانی میں مختلف تھانہ جات کی حدود میں جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ چمکنی نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کروائی کرتے ہوئے منشیات فروش غنی الرحمان ولد یوسف کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس ،تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس نے ملزم جلیل کو گرفتار کرکے ا س کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس جبکہ تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے ملزم عمران کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے ایک کلو گرام چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

اسی طرح ضلع بھر میں دیگر منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف متعدد کارروائیوںکے دوران 32 جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے 3 عدد کلاشنکوف،8 عدد پستول،2 عدد بندوق،سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس اور مجموعی طور پر دو کلو گرام چرس برآمد کرلی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کیلئے حولات منتقل کردیا گیا ہے