جیکب آباد، سیشن جج کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 11 سال قید اور 15 ہزار جرمانے کی سزا سنا دی

بدھ 19 دسمبر 2018 22:33

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 11 سال قید اور 15 ہزار جرمانے کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منور علی لودھی کی عدالت نے ڈیڑھ من پوست منشیات رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر ایک ملزم پیر بخش ولد میر علی بلیدی کو 11سال قید اور 15 ہزار جرمانے کی سزا سنا دی ہے جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے پر مزید 8 ماہ قید کا حکم جاری کیا، واضح رہے کہ میرانپور تھانہ کی پولیس نے ملزم پیر بخش کو 18 مارچ 2018کو ڈیڑھ من پوست سمیت گرفتار کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :