ضلعی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 19ملزمان گرفتار

بدھ 19 دسمبر 2018 22:39

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) ضلعی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی19ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میںمنشیات بر آمد کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ ٹیکسلا پولیس نے حسنین سے 1100گرام چرس، طلحہٰ سے 520گرام چرس، نیاز سے 500گرام چرس، تھانہ مورگاہ پولیس نے دانش سے 1125گرام چرس، تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے گل تاج سے 530گرام چرس، تھانہ رتہ امرال پولیس نے شہزاد سے 250گرام چرس، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے علیا پطرس سے 240گرام چرس، تھانہ کہوٹہ پولیس نے خرم سے 195بوتل شراب ، وراثت سے 180بوتل شراب، ضابر سے 150بوتل شراب ، چنگیز سے 130بوتل شراب، افتخار سے 120بوتل شراب، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے زاہد سے 20لیٹر کھلی شراب، علی عباس سے 20لیٹر کھلی شراب، غلام عباس سے 15لیٹر کھلی شراب، تھانہ نیو ٹائون پولیس نے عاشر سے 10لیٹر کھلی شراب ، تھانہ رتہ امرال پولیس نے شیخ احمد سے 02لیٹر کھلی شراب بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :