خانیوال، سرچ آپریشن سرچ کے دوران 22 گھروں کی تلاشی، منشیات فروش سمیت 2 اشتہاری گرفتار

بدھ 19 دسمبر 2018 22:39

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) نواحی علاقہ چک نمبر79/10Rمیں پولیس نے سرچ آپریشن سرچ کے دوران 22 گھروں کی تلاشی لی جس دوران منشیات فروش سمیت 2 اشتہاریوں کو گرفتار لیا گیا۔

(جاری ہے)

دوران سرچ آپریشن 45 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی جس کے دوران سنگین مقدمات میں ملوث 2 اشتہاری مجرمان گرفتار ہو گئے جبکہ ملزم خرم سے 300گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ملزمان کے خلاف تھانہ کچہ کھوہ میں مقدمات در ج کر لیے گئے۔