گن پوائنٹ پر گھر میںگھس کر 4 نامعلوم ڈاکوئوںنے 8لاکھ روپے کے طلائی زیورات اور نقدی وغیرہ لوٹ لی، مقدمہ درج

بدھ دسمبر 22:48

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) گن پوائنٹ پر گھر میںگھس کر 4 نامعلوم ڈاکوئوںنے 8لاکھ روپے کے طلائی زیورات اور نقدی وغیرہ لوٹ لی‘ مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق طارق بن زیاد کالونی میں شام کے وقت 4نامعلوم ڈاکو گھر کی دیوار پھلانگ کر شرافت علی کے گھر میں زبردستی داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناکر کمرے میں بند کردیااور گھر سے نقدی و طلائی زیورات اور کپڑے وغیرہ کل مالیتی 8لاکھ روپے لوٹ کرفرارہوگئے۔ پولیس تھانہ فتح شیر نے نامعلوم ڈاکوئوںکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :