بنوں، مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق ، پانچ زخمی ہوگئے

بدھ 19 دسمبر 2018 22:59

بنوں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ہوید کی حدود میں واقع شاہ دیو میں ملزمان نے معمولی تکرار پر چاقواور چھری کے وار کرکے 46سالہ نعیم ولد علی مت خان سکنہ شاہ دیو کو قتل کردیا پولیس نے مقتول کے بھائی نور عطاء محمد خان کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان عبداللہ ولد سیف الرحمن ممت علی خان ولد ولی شاہ عرف ولی شک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،وجہ عداوت ملزم عبداللہ کے ساتھ صبح کے وقت تکرار بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

قتل کی دوسری واردات تھانہ جانی خیل کی حدود میں واقع ولی نور جانی خیل میں ہوئی جہاں مبینہ ملزمان ممتول،مداروف پسران پالم خان ،وارک ولد خاتم جان عرف آثم خان ارو شیر محمد ولد معین اللہ جان ساکنان غوڑا بکاخیل نے مستورات ارو سابقہ قتل مقاتلہ کی دشمنی پر فائرنگ کرکے 45سالہ خون ولد بادشاہ گل سکنہ غوڑا بکاخیل کو قتل جبکہ ان کے چچازاد اطلاس ولد پستہ جان کو زخمی کردیا پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاادھر تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع گڑھی سیدان ممش خیل میں مبینہ طور پر 70سالہ معمر شخص سردار خان ولد عزیز خان سکنہ گڑھی سیدان ممش خیل نے اراضیات میں اپنے آپ پر بارہ بور پستول سے فائر کرکے خود کشی کرلی پولیس نے متوافی کے بیٹے واحد اللہ کی رپورٹ پر خود کشی کا مقدمہ درج کرلیاوجہ معلوم نہ ہوسکی ادھر نارے پل کے مقام پر بنوں نورنگ روڈ پر ملک نواز سروس سٹیشن کے قریب ٹریکٹر کی ٹکر سے 39سالہ صدر الدین ولد بسیر الدین سکنہ غنی مچن خیل شہباز عظمت خیل بنوں جاں بحق ہوگئے پولیس نے متوافی کے ماموں محمد سلیم ولد خان سکنہ غنی مچن خیل کی رپورٹ پر ٹریکٹر ڈرائیور یاسر عرفات ولد سراج الدین سکنہ چک ڈاڈان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ بائین ککی میں مبینہ طور پر زخمی ارشد خان ولد اجمل خان سکنہ بائین خیل ککی سے پستول گرکر چل جانے سے وہ خود بھی زخمی ہوگئے جبکہ اللہ نور ولد اسرار خان سکنہ بائین خیل ککی بھی گولی لگنے سے زخمی ہوگئے ادھرتھانہ کینٹ کی حدود میں واقع سوکڑی جبار میں مبینہ طور پر 25سالہ نوجوان طاہر خان ولد کلیم اللہ سکنہ سوکڑی جبار نے خود کش کی کوشش میں خود پر فائرنگ کرکے اپنے آپ کو زخمی کردیاجسے زخمی خالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال بنوں منتقل کردیا گیاجبکہ تھانہ منڈان کی حدود میں واقع ایجوکیشن دفتر کے قریب مبینہ طور پر عرفان احمد ولد احمد نور سکنہ بھرت ککی اپنی پستول چلنے سے زخمی ہوگئے۔